اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کی اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی

70
فیصل آباد، ڈرگ انسپکٹر کی کارروائی، 2 عطائیوں کے کلینک سیل کر دیئے

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 15 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فصیح اسحاق عباسی کی اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی، 418بیگ چینی برآمد، ضبط شدہ چینی کے گودام کو موقع پر سیل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فصیح اسحاق عباسی کی ڈیرہ میں غیرقانونی پلازوں کے خلاف سخت کارروائی میں پارکنگ کے بغیر پلازوں کو سیل کردیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محمد فصیح اسحاق عباسی کی قیادت میں شیخ یوسف چوک پر کارروائی کرتے ہوئے کریانہ اسٹور سے 418تھیلے چینی برآمد کیے گئے جو کہ اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کے تحت چھپائے گئے تھے، اس کارروائی کے دوران محکمہ فوڈ اور مقامی پولیس بھی ان کے ہمراہ تھی ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فصیح اسحاق عباسی نے واضح کیا کہ اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضبط شدہ چینی کے گودام کو موقع پر سیل کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ کریانہ اسٹور پر چینی کو غیر قانونی طور پر اسٹاک کیا گیا تھا اور یہ اسٹاک محکمہ فوڈ کے ریکارڈ میں بھی درج نہیں تھا جو کہ خلاف قانون ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔