اسسٹنٹ کمشنر کا مقامی ہوٹلز کا معائنہ، ناقص صفائی پر بھاری جرمانے عائد

2

سیالکوٹ۔ 25 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے چونڈہ میں واقع مقامی ہوٹلز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ہوٹلز میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پائی گئی، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد ہوٹلز کو بھاری جرمانے عائد کیے۔

اس موقع پر انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ معائنے میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے ہوٹل مالکان کو وارننگ دی کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور تمام ہوٹلز فوری طور پر صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں۔