اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا

160

کلرسیداں، ۔ 21 مارچ (اے پی پی):درخت لگانا سنت نبوی ہے ،درخت ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کیلیے بھی نہایت ہی مفید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی ڈی ایف او گزارا ڈویژن عامر امتیاز کی نگرانی میں پنجاب حکومت کی شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران پودے لگاتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز کلر سیداں کے طلبہ و دیگر سٹاف نے بھی کالج گراؤنڈ میں پودے لگائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کے ماحول دوست پروگرام کے تحت پورے پنجاب میں شجر کاری مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کلر سیداں اور کہوٹہ میں شجر کاری مہم کو کامیاب کروایا جائے گا ۔شجر کاری مہم کا آغازگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز کلر سیداں میں کیا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل کالج راجہ شاہد حسرت نواز عباسی رینج افیسر کہوٹہ راجہ ذوالقرنین بلاک آفیسر و دیگر سٹاف گزارا بھی موجود تھے۔