اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر راولپنڈی روڈ پر واقع شادی ہال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا

128
wedding hall

کلرسیداں۔ 03 جولائی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر راولپنڈی روڈ پر واقع شادی ہال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔دریں اثناء ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کلر سیداں مصبح نورین نے نواحی علاقے چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں چیکنگ کے دوران دو میڈیکل سٹورز کیخلاف چالان مرتب کر کے ڈرگ کورٹ ارسال کر دیے ہیں۔

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرکے مطابق میڈیکل سٹورز پرکوالیفائیڈ فارماسسٹس موجود نہیں تھے۔ادھر ایم او ریگولیشن کلر سیداں صائمہ تحریم نے تجاوزات اور مہنگے داموں سبزی و فروٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کر دیے۔کلرسیداں کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کو سراہا ہے