کلرسیداں، 05 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نےنجی میڈیکل سنٹرکو سر بمہر کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کیا گیا سرٹیفکیٹ 2022سے زائدالمعیاد تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر’’ اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹورز اور ہسپتال اپنے کاغذات قانونی طریقہ کار کے مطابق مکمل رکھیں۔