کوئٹہ۔ 10 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مچھ حمزہ انجم نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانےپر کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی تھیلوں میں ذخیرہ کی گئی چینی کے 60 تھیلے برآمدکر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمیل احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایس ایچ او لیویز فورس میر لیاقت علی رہیسانی و لیویز فورس کے ہمراہ مچھ بازار میں کارروائی کے دوران 1 دکان پر چھاپہ مار کر آٹے کی تھیلوں میں چھپائے گئے چینی کے 60تھیلے برآمد کرکے اپنے قبضے میں لیے اور وکی نامی ذخیرہ اندوزکی دکان کو سیل کردیا۔
زخیرہ کی گئی چینی صوبے کے دیگر علاقوں میں سمگل کی جاتی ہےاور شہر میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے دگنی قیمتوں پر فروخت کی جاتی تھی۔ اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنراور لیویز فورس کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ علاقے کی عوام کے مفاد میں منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔