- Advertisement -
پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر گاگرہ بونیر نور نواز نے امتحانی مرکز کا دورہِ کر کے عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔نور نواز نے ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو نقل کی روک تھام کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کی فلاح وبہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے بی ایچ یو گاگرہ کا بھی دورہ کیا اور دستیاب ادویات، سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور بی ایچ یو گاگرہ میں پولیو مہم کے بارے آگاہی حاصل کی اورر سٹاف کو ضروری انتظامی ہدایات دی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600342
- Advertisement -