اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی زیر نگرانی سرکاری سکولوں میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری

113

ہری پور۔ 16 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ہری پور کی زیر نگرانی ”پلانٹ اے اڈوپٹ“ مہم کے تحت سرکاری سکولوں میں پودے لگائے گئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستانی پراجیکٹ کے تحت تحصیل ہری پور کے مختلف سکولوں میں بچیوں، بچوں اور سٹاف نے پودے لگائے ۔

اس مہم کے تحت تحصیل ہری پور کے مختلف سرکاری سکولوں (زنانہ / مردانہ) میں تقریباً 5 ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں۔ تحصیل ہری پور کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سکولوں کے بچیاں اور بچے بھرپور طریقہ سے اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں، لوگوں کے اندر درختوں کی اہمیت اور افادیت سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں درختوں کی کمی کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، درخت لگانے اور ان کی حفاظت بڑی اہمیت کی حامل ہے، درخت ہمارے ماحول کو صاف و شفاف بنانے سمیت گرمی کی شدت میں کمی کا بڑا ذریعہ ہیں۔