اسلاموفوبیاایک حقیقت ہےجو کئی مغربی ممالک میں نظرآتی ہے،سب سےزیادہ خوفناک عکاسی بھارت میں ہوتی ہے،بلاول بھٹوزرداری کی یواین اےاوسی کےنمائندےسےملاقات

200

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے جو کئی مغربی ممالک میں نظر آتی ہے لیکن اس کی سب سے زیادہ خوفناک عکاسی بھارت میں ہوتی ہے، اقوام متحدہ کاتہذیبوں کے اتحاد کا ادارہ آگے آئے اور اسلامو فوبیا، تعصب اور مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

دفتر کارجہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ سطحی نمائندے سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد (یو این اے او سی) کے اعلیٰ سطحی نمائندے مسٹر میگوئل موراتینوس سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے یو این اے او سی کے کام اور خاص طور پر بین المذاہب مکالمے کو تقویت دینے، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر عدم برداشت کے خلاف تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں اطراف نے متنوع ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے جو کئی مغربی ممالک میں نظر آتی ہے لیکن اس کی سب سے زیادہ خوفناک عکاسی بھارت میں ہے۔

انہوں نے یو این اے او سی پر زور دیا کہ وہ اسلامو فوبیا، تعصب اور مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔ مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے اور تبادلہ خیالات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے،

اعلیٰ نمائندے نے یو این اے او سی کی ان تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے آمادگی کا اعادہ کا اظہار کیا جو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے طریقوں سمیت مسلسل بات چیت کو فروغ دینے اور باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دیں۔ 2005 میں تشکیل دیا گیا، یو این اے او سی کے بنیادی مقاصد میں سے ایک تمام ثقافتوں، روایات اور مذہبی عقائد کے لیے باہمی احترام کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ ادارہ تہذیبوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے اور تنازعات کو کم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے۔