اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں پر منحصر ہیں، مستقل مندوب بلال احمد

55
National Commission on Human Rights
National Commission on Human Rights

جنیوا ۔16مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بلال احمد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں پر منحصر ہیں۔اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی اتفاق رائے کو ازسرنو تقویت دینے اورانسانی حقوق کمیشن ( ایچ آر سی) کی قرارداد 16/18 کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس تقریب کا اہتمام او آئی سی مبصر مشن اور اقوام متحدہ جنیوا نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایچ آر سی کی قرارداد 53/1 اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ انسانیت کی ایک بڑی اکثریت قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتی ہے جو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ بے لگام مذہبی منافرت تیزی سے سماجی بدحالی اور سیاسی بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔