- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کےلئے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز 6 مارچ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں ہونگے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد الیاس بٹ نے بتایا کہ قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=44896
- Advertisement -