34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے زیرا ہتمام ورلڈ ذبابیطس ڈے کے حوالے آگاہی سیمینارکا...

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے زیرا ہتمام ورلڈ ذبابیطس ڈے کے حوالے آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا

- Advertisement -

بہاولپور۔ 20 نومبر (اے پی پی):میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈویژن اور آئی یو بی اینٹی نارکوٹکس اینڈ ہیلتھ کیئر سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ورلڈ ذیابیطس ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کی۔ امسال ورلڈ ذیابیطس ڈے کا تھیم Breaking Barriers, Bridging Gapsیعنی رکاوٹوں کو توڑنا، خلا کو ختم کرنا کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی تھے اور پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جبکہ مہمان اعزازپروفیسر ڈاکٹر راؤ سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز و ڈین فیکلٹی آف فارمیسی تھے۔

سیمینار کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ملیحہ اعجازپرنسپل میڈیکل آفیسر، ہیڈ یونیورسٹی ذیابیطس کلینک اور فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز نے سر انجام دیے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمیں اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔جو لوگ جنک فوڈ، کولڈ ڈرنک اور مشروبات کا استعمال کرتے ہیں ایسے افراد میں موٹاپا اور پھر ذیابیطس اثرانداز ہوتی ہے۔ اس مرض سے بچنے کا آسان حل ڈائٹ کنٹرول کرنا ہے اور صحت افزاء غذا کا استعمال کرنا ہے۔انہوں نے ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ اور ان کی ٹیم کی کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی نے پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر کا یونیورسٹی میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیمینار کے موضوع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذیابیطس کی 12 اور عام طور پر دو بڑی وجوہات ہیں جن میں سے موٹاپا کا بڑھنا اور جسمانی ورزش کو اپنی روزمرہ زندگی میں لاگو نہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس اندھے پن، گردے کی خرابی، دل کے دورے، فالج اور اعضاء کے نچلے حصے کے کٹ جانے کی ایک بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ دونوں پچھلی دہائیوں میں خاص طور پر ایشیا میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔

- Advertisement -

اس صورتحال میں ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں پر آگاہی اور بہتر کنٹرول بنیادی طور پر نئے کیسز کی تعداد کو کم کر سکتا ہے اور پیچیدگیوں کے حوالے سے اس کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ نے سیمینار کے انعقاد پر تعاون وسر پرستی پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سمینار میں شرکت کرنے پر مہمان مقرر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹرراؤ سعید احمد نے کہا کہ ذیابیطس ایک میٹابولک سنڈروم ہے جس کی خصوصیت خون میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ صرف انسولین کی کمی یا انسولین کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے ہے۔ زیادہ آمدنی والے ممالک کی نسبت کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں پھیلاؤ زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے عالمی دن کے بارے میں آگاہی سیمینار ذیابیطس سے متعلق موضوع پر مرکوز ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کہ ہر کوئی سیمینار کے موضوعات سے بخوبی واقف ہے۔ یونیورسٹی سطح پر اس طرح کے مزید بہت سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ذیا بیطس کے بارے میں آگاہی اور اس سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا ئے۔سیمینار میں محمد شجیع الرحمن رجسٹرار، ڈاکٹر عبدالستار ظہوری خزانہ دار، ڈاکٹر لیلا ثمرین، ڈاکٹر قرات العین، ڈاکٹر عائشہ بشیر، ڈاکٹر نعیم عاصم، ڈاکٹر رابعہ، ڈاکٹر وحیدممتاز عباسی، فیکلٹی ممبران، افسران اور طلبا وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بعدازاں اس دن کی مناسبت سے خصوصی واک بھی نکالی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں