بہاول پور ۔ 19 فروری (اے پی پی):انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اورکوالٹی انہانسمنٹ سیل اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے زیر اہتمام کوالٹی ایشورنس کے طریقہ کارکے موضوع پر اجلاس منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی، ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل راؤ مظہر حسین، اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل انجینئر محمد احمدنے خصوصی شرکت کی۔
کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ٹیم نے انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کا دورہ کیا جہاں پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے انہیں اعلیٰ معیار کے تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ٹیم نے تعلیمی فضیلت کے لیے ادارے کے عزم کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے فیکلٹی کے تحفظات کو دور کرنے پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔