اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور : بی ایس فزکس فائنل سمسٹر کے پروجیکٹس پوسٹر پریزنٹیشنزکے ذریعے پیش

94

بہاولپور ۔ 24 جنوری (اے پی پی):انسٹیٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بی ایس فائنل سمسٹر کے طلباؤطالبات نے فائنل ایئر پروجیکٹس کو پوسٹر پریزنٹیشنز کے ذریعے پیش کیا۔ ڈاکٹر مہر النساء گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور ڈاکٹر سیدہ رابعہ اعجاز نے بیرونی ممتحن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ آفتاب

ڈاکٹر محمد سلیم اور ڈاکٹر محمد ہاشم پر مشتمل ایک کمیٹی نے پہلی تین پوزیشنوں کے تعین کے لیے پوسٹرز کا جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پہلی تین پوزیشنوں کے طلباو طالبات کو ان کے غیر معمولی پوسٹرز پر تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے سائنسی تجسس کو فروغ دینے اور طلباء میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے میں اس طرح کی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیا۔