30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی قرآن...

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی قرآن کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی

- Advertisement -

بہاول پور۔ 30 اپریل (اے پی پی):شعبہ قرآنک اسٹڈیز فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی قرآن کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس کے شرکاء کے نام وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ دور حاضر میں درپیش قومی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قرآنی تعلیمات سے رہنمائی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ موضوع کے اعتبار سے اس کانفرنس کا انعقاد ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی جامعہ اسلامیہ آمد اور فعال شرکت پورے خطے کی تعلیمی اور سماجی حلقوں کے لیے خوش آئند ہے۔

اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے کہا کہ شعبہ ہذا کی جانب سے اس اہم موضوع پر کانفرنس کا انعقاد ہمارے اساتذہ اور محققین کی اسلامی تعلیمات کی فروغ اور نشر اشاعت کے لیے بے لوث لگن کا واضح ثبوت ہے۔ قرآن مجید روحانی رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فکری اور سائنسی بنیادوں پر بھی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الرحمن نے کانفرنس میں شریک ملکی اور غیر ملکی مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی اور تعاون پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور انتظامی افسران کا شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

دو روزہ کانفرنس میں ترکیہ، ملائیشیاء، اردن، انڈونیشیا، مصر،برطانیہ، سعودی عرب اورپاکستان بھر سے 200 سکالرز نے 175 مقالہ جات پیش کیے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں