اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):سینیٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے جاری مالی سال کے دوران اسلامی بانڈز کے اجراء سے 60 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرلی ہے۔
سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدارنے ’’اے پی پی ‘‘کوبتایا کہ جولائی 2023 کے آغاز سے لیکر16 مارچ 2024 تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیاتی بانڈز کے ذریعہ 60 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اسلامی مالیات کے فروغ کیلئے سی ڈی این ایس نے اسلامی بانڈزجاری رکھنے کافیصلہ کیاتھا، اس فیصلے کابنیادی مقصدملک میں اسلامی اقتصادی ومالیاتی نظام کوترقی دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جاری مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے اسلامی بانڈز کے زریعہ 75 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقررکیاہے جس میں مارچ کے وسط تک 60 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرلی ہے، مالی سال کے پہلہ مہینہ میں سی ڈی این ایس نے اسلامی بانڈز کے زریعہ 16 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی۔ گزشتہ مالی سال کیلئے سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیاتی نظام کے تحت 60 ارب روپے کی بچتوں کاہدف مقررکیاتھا جوکامیابی سے حاصل کرلیاگیاہے۔