اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے شعبہ تعلیم کو معیاری کتب کی دستیابی کی صورت میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہمایوں ڈار
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) اسلامی بینکاری کے فروغ اور بینکنگ کے شعبہ میں سودی نظام کے خاتمہ کے لئے معیاری کتب کی فراہمی میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ مختلف اداروں کی جانب سے اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لئے سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کئے گئے ہیں جو انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب کررہے ہیں تاہم شعبہ کے فروغ کے لئے معیاری کتب کی دستیابی کے لئے شعبہ تعلیم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلامی بینکاری کے شعبہ کے ماہر ہمایوں ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی ‘ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور نے سینٹرز آف ایکسی لینس ان اسلامک فنانس شروع کئے ہیں جبکہ ملک کو دیگر یونیورسٹیوں میں بھی اسلامی بینکاری کی تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3274