اسلامی ترقیاتی بینک جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر کے اعلانات میں سے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا حصہ دار ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

231

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر کے اعلانات میں سے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا حصہ دار ہے جس پر بینک کے بورڈ اور رکن ممالک کے مشکور ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں اسلامی ترقیاتی بینک 9 ارب ڈالر کے اعلانات میں سب سے بڑا حصہ دار ہے،ہم بینک کے بورڈ اور رکن ممالک کے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے اعلان پر مشکور ہیں جو ہماری تعمیرنو کی کاوشوں میں کلیدی مددگار ہوگی۔