سرینگر ۔ 19نومبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی فورسز کی طرف سے جامع مسجد سرینگر کے رواں برس 9جولائی سے مسلسل محاصرے اور شہریوں کو طاقت کے بل پر یہاں جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمرفاروق نے ،جو سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند ہیں، ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ جامع مسجد سرینگرکی مسلسل بندش کے ذریعے کشمیریوں کے مذہبی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچا رہی ہے۔