26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسلامی تعاون تنظیم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا...

اسلامی تعاون تنظیم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم

- Advertisement -

باکو۔11اگست (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ آذربائیجان کے خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے پیر کو اپنے جاری بیان میں اس تاریخی معاہدے کو سراہا اور کہا کہ امن معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا جو باہمی دوستی و تعاون سے مزین اور قفقاز کے خطے میں سلامتی، استحکام اور ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں