- Advertisement -
جدہ ۔6مارچ (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کا فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال کے لیے غیر معمولی وزارتی اجلاس (کل) جمعہ کو جدہ میں منعقد ہوگا۔
او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے ساتھ ساتھ انہیں بے دخل کرنے اور ان کی سرزمین پر قبضہ کرنے کے اسرائیل کے مذموم منصوبے پر بھی غور کیا جائے گا۔
- Advertisement -
او آئی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق او آئی سی نے نقل مکانی، قبضہ، جارحیت اور تباہی کی پالیسیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطین کاز اب بھی امت مسلمہ کا مرکزی مسئلہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569627
- Advertisement -