جدہ۔21نومبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر القدس میں ابراہیمی مسجد بند کرنے کے اسرائیلی فوج کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹریٹ جنرل نے جاری بیان میں کہا کہ او آئی سی مسلمانوں کومسجد ابراہیمی میں عبادت اور موذن کو اذان دینے سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتی ہے۔
او آئی سی نے اسرائیلی افواج کو فلسطینی عوام پر تشدد اور انہیں عبادات سے روکنے کے ساتھ ساتھ مقامات مقدسہ کی بار بار خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ا اسرائیل کو ایسی کارروائیوں کے ارتکاب سے روکے جو خطے میں تشدد ، کشیدگی اور عدم استحکام کو ہوا دیتے ہیں۔