اسلامی تعاون تنظیم کی بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام سے مذہبی آزادی چھیننے کی شدید مذمت

79
اسلامی تعاون تنظیم

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام سے ان کی مذہبی آزادی چھیننے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین قرار دیا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی سلب کرنے، عید کے موقع پر بھی مکمل لاک ڈاﺅن، عید کے اجتماعات کی اجازت نہ دینے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ او آئی سی نے کہا ہے کہ مذہبی آزادی دینے سے انکار کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی ایک سنگین خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی توہین کے مترادف ہے۔ لہذا او آئی سی بھارتی حکام پر زور دیتا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ اور بلا روک ٹوک ان کے مذہبی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔