اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات، آزاد جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے تاریخی دورے کو سراہا، دفتر خارجہ

141
بھارتی پارلیمنٹ کی نئی قانون سازی کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنے کا ایک اور فریب ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران او آئی سی کے اصولی موقف اور جموں اور کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مسلسل حمایت کو سراہا۔

انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے آزاد جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے تاریخی دورے کو سراہا۔