اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد التمین کا جدہ میں تصویری نمائش اور سیمینار سے خطاب

221
APP91-19 JEDDAH: November 19 – Consul General Mr. Shehryar Akbar Khan briefs Dr. Yousaf Bin Ahmed Al-Othaimeen, the OIC Secretary General, during the seminar and photo exhibition on Kashmir at the OIC Secretariat, jointly organized by the Pakistan Consulate Jeddah and the OIC. APP

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد التمین نے حق خودارادیت کے بنیادی حق کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل کشمیری عوام کی او آئی سی کی طرف سے بھر پور حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں پاکستانی قونصل خانے اور اوآئی سی کے اشتراک سے پیر کو او آئی سی سیکرٹریٹ میں منعقدہ کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جدہ سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق یہ مسلسل دوسرا سال ہے کہ اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل اس سیمینار کی صدارت کررہے ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے ۔انہوںنے آگاہ کےا کہ جموں وکشمیر کا مسئلہ ان اہم مسائل میں سے ایک ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے اوآئی سی مےں زیر التوا ہے ۔