اسلامی تعاون تنظیم کےسیکرٹری جنرل کےساتھ ملاقات میں فلسطین،افغانستان کی صورتحال اوربھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلامو فوبیا پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر عظم شہباز شریف کا ٹویٹ

122
شہباز شریف

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر عظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں فلسطین،افغانستان کی صورتحال اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلامو فوبیا پر تبادلہ خیال ہوا۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر پر اوآئی سی کے اصولی اورمسلسل تعاون پر ان کاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوآئی سی کے ساتھ اجتماعی مفاد کے فروغ کے لئے کام جاری رکھے گا۔