اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 17واں غیر معمولی اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ

135
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 17واں غیر معمولی اجلاس  اتوار کو اسلام آباد میں منعقد رہا ہے۔ سعودی عرب نے بطور چیئر افغانستان کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس کی تجویز دی تھی جبکہ پاکستان نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیشن کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کے رکن اور مبصر ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ، شرکاء میں اقوام متحدہ ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی،جاپان اور یورپی یونین کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ افغان عبوری حکومت بھی اجلاس میں نمائندگی کرے گی۔

یہ اجلاس افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے پس منظر میں بلائی گئی ہے۔ افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے علاوہ، وزرائے خارجہ کونسل سے توقع ہے کہ وہ افغانستان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال، بالخصوص خوراک کی قلت کے حوالے پر قابو پانے، لوگوں کی نقل مکانی اور ممکنہ معاشی تباہی روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی برادری کی مسلسل روابط ناگزیر ہے۔غیر معمولی اجلاس کی میزبانی افغان عوام کی حمایت کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا مظہر ہے۔

غیر معمولی اجلاس افغانستان میں امن و استحکام اور افغان عوام کی مسلسل فلاح و بہبود کے لئے پاکستان کے مستقل عزم اور مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اجلاس افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لئے عملی اور ٹھوس اقدامات پر غور کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔