اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومتی ریفرنسز اور استفسارات پر منظور کردہ اپنی سفارشات متعلقہ وفاقی وزارتوں ، صوبائی اسمبلیوں اور محکموں کو ارسال کردیں

196

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومتی ریفرنسز اور استفسارات پر منظور کردہ اپنی سفارشات متعلقہ وفاقی وزارتوں ، صوبائی اسمبلیوں اور محکموں کو ارسال کردی ہیں۔

جن وزارتوں اور اداروں کے ریفرنسز/ استفسارات پر کونسل کی سفارشات ارسال کی گئی ہیں ان میں وفاقی وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی، وفاقی وزارت قانون وانصاف، وفاقی وزارت تعلیم، وفاقی وزارت خزانہ ،وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات، وفاقی وزارت ماحولیات،وفاقی وزارت انسانی حقوق، وفاقی وزارت برائے منصوبہ بندی وترقی، بینک دولت پاکستان، وفاقی شرعی عدالت، محکمہ جنگلات، سیکرٹری صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا، محکمہ قانون وانصاف خیبر پختونخوا وغیرہ شامل ہیں۔

منگل اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے توقع ظاہر کی ہے کہ متعلقہ وزارتوں اور محکمے کونسل کی سفارشات پر جلد عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی مذکورہ بالا سفارشات فوجداری (تر میمی ) بل 2020ء بابت مقدس شخصیات كی توہین ، سزائے موت كے دائرہ كار كو قوانین سے كم كر نا ، جی ایس پی پلس (جی ایس ڈی) كے لیے یو رپی یو نین كا مطالبہ، مسودہ قانون بابت قومی كمیشن برائے اقلیتی حقوق 2020ء كونسل كی آراء پاكستان رویت ہلال بل 2020، رویت ہلال ایس اوپیز، تعلیمی اداروں میں عربی لازمی كر نے كا بل 2020، خاتمہ سود کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ،یکساں قومی نصاب کی تشکیل کے لیے کمیٹی کا قیام، خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کا ایکٹ 2018ء ، شادی بیاہ كی تقریب كو آسان بنا نے كی تحریك كونسل كی سفارشات ؍تجاویز ،

صوبہ خیبر پختونخوا میں تنا زعات كے متبادل حل كے لیے مسودہ بل 2020، بناتات اور جنگلی حیات(پودوں، درختوں اور پر ندوں وغیرہ ) كا تحفظ، سیشن كورٹ كو ریپ كیسز سننے كا اختیار كونسل كی رائے، نعت خوانی كا اسلوب شرعی حیثیت، تحفظ اطفال ایكٹ 2018میں لا وارث بچے كی تعریف اور فوجداری قانون(تر میی ) آرڈنینس 2020ء (جنسی زیادتی كے مجر م كی آختہ كاری) موضوعات سے متعلق ہیں