اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل (منگل )کو کو نسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئر مین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کریں گے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ہیومن ملک بینک کے قیام ،خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والی رسموں کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کےفیصلے،
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں قادیانیوں سے متعلق متنازعہ اقتباسات اور نظر ثانی کی درخواست میں عدالت کا فیصلے کے معترضہ حصہ کو غیر موثر قرار دینے،بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کی جانب سے شادی معاہدہ ختم کر نے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے،زکوۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کی غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے اوربجلی چوری کے خلاف مہم میں علماء اکرام سے خطبات میں احکامات اور فتویٰ جاری کرنے کی استدعا سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اسلامی نظریاتی کونسل کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے یادگاری ٹکٹ کی تقریب رونمائی بھی ہوگی۔