اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پرایکسائز سٹاف گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کے لیے آج شام تین سے پانچ بجے تک روز اینڈ جیسمین گارڈن کی پارکنگ میں موجود ہوگا۔
حکام کے مطابق فیسیلی ٹیشن سنٹر ڈور سٹیپ آئی سی ٹی کی گاڑی بھی وہاں موجود ہوگی، ڈور سٹیپ سروس میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ، پاور آف اٹارنی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، فیول پرمٹ (گھریلو/تجارتی)، موٹر وہیکل رجسٹریشن بھی شامل ہیں۔