اسلام آباد،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ قومی اسمبلی محمد الیاس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

150
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ قومی اسمبلی محمد الیاس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محمد الیاس کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کا بچھڑ جانا بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔سپیکر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا

۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔دریں اثنا سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین،قائم مقام سیکرٹری مبارک علی چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی، ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق اور ڈی جی میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان خان نے بھی ڈائریکٹر ٹیلی کاسٹنگ محمد الیاس سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے محمد الیاس اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی وفات کو بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل دعا کی۔