اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے طلبا نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ منگل کو قومی اسمبلی کی مہمانوں کی گیلری میں آمد پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے طلبا کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ یہ بچے سکھر سے طویل فاصلہ طے کر کے انٹرن شپ کرنے یہاں آئے ہیں جس پر ارکان قومی اسمبلی نے بھی بچوں کا خیر مقدم کیا۔