اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کا سیکرٹریٹ سب ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،4افراد گرفتار

78
اسلام آباد،ضلعی انتظامیہ کا سیکرٹریٹ سب ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،4افراد گرفتار

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران رائٹ آف وے سے تجاوزات ہٹا کر4افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پیرکو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے رائٹ آف وے سے تجاوزارت ختم کرکے 4 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ۔

دیگرکارروائیو ں میں اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سول ڈیفنس کی ٹیموں کے ہمراہ سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں قیمتوں کی چیکنگ کی، پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور مجموعی صفائی کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانے عائد کیے گئے اور وارننگ جاری کی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے کہاکہ بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے (36) پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا جبکہ کھلی جگہوں کے غیر مجاز استعمال پر وارننگ بھی جاری کی، قانون کے تحت (MCI/DMA) کے ساتھ فوری رجسٹریشن کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے آگ بجھانے کے انتظامات کے لیے پٹرول پمپوں، بیکریوں، کیش اور کیری کا بھی معائنہ کیا اور وارننگ جاری کی ۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی زیر نگرانی ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فوگنگ/فیومیگیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔