اسلام آباد،پھلوں کی برآمدات میں 24.86فیصد اضافہ

135
Stress Research Institute
Stress Research Institute

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):پھلوں کی برآمدات میں 24.86فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 24.86فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران برآمد کئے گئے پھلوں کی کل مالیت3.5 ارب روپے تھی جو رواں سال بڑھ کر4.4ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس طرح رواں سال کے دوران گزشتہ سال کی نسبت پھلوں کی برآمدات میں 0.9 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔