اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی41 اور شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔