اسلام آباد، ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیراوغلو کا کامسیٹس سیکرٹریٹ کا دورہ،ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیراوغلو نے کامسیٹس سیکرٹریٹ کا دورہ کیااور ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے سفیر نے کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زکریا نفیس کی دعوت پر سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ای ڈی کامسیٹس نے سفیر کو گھانا کے صدر سے حالیہ ملاقات، …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیراوغلو نے کامسیٹس سیکرٹریٹ کا دورہ کیااور ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو جاری بیان کے مطابق ترکیہ کے سفیر نے کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زکریا نفیس کی دعوت پر سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ای ڈی کامسیٹس نے سفیر کو گھانا کے صدر سے حالیہ ملاقات، کامسیٹس کی پیش رفت اور نئی شروعات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ سفیر نے کامسیٹس کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا جو تنظیم کے مشن کے لیے ترکی کی مسلسل حمایت کی علامت ہے۔

 

مزید خبریں