اسلام آباد، جی سکس میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا

53
اسلام آباد، جی سکس میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا ، اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کو شاباش دیتے ہوئے بہترین ڈیوٹی کرنے پر اسلام آباد پولیس، پاک فوج اور پاک رینجرزکا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہاکہ محرم الحرام سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم عاشور کی تیاریاں جاری رہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے علمائے کرام کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی گئیں اور ان تمام ایام کے دوران تمام اداروں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی رہی۔ عرفان میمن نے کہا کہ شدید موسمی کیفیت کے باوجود تمام افسران پورادن فیلڈ میں موجود رہے، شہریوں کی پریشانی کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بحال رکھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کے روٹ پر راستے بند کرنے کے حوالے سے بھی شہریوں کی مشکلات کا تدارک کیا گیا۔