اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

164
ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خیبر پختونحوا، اسلام آباد، خطہ پو ٹھو ہار اور بالائی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی (چکلالہ 72، شمس آباد 50)، اسلام آباد (بوکرہ 59، زیرو پوائنٹ 54، سید پور 37، ائیر پورٹ 36،گولڑہ 19)، ٹوبہ ٹیک سنگ 28، جہلم 23، منگلا 15، جھنگ 9، مری 12، ملتان (ایئرپورٹ3)، خانیوال 2،دیر (لوئر 45)، کاکول 27، بونیر 22، سیدو شریف 18، مالم جبہ 11، بالاکوٹ 7، گڑھی دوپٹہ 13، مظفر آباد (شہر 8، ایئرپورٹ 12)، راولاکوٹ 8اوربارکھان میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی ،خیر پور اور دادو میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔