اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں بین الصوبائی انڈر14- فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں بین الصوبائی انڈر14- فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ سندھ کی ٹیم نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اسلام آباد کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے8 ٹیموں نے …

اسلام آباد ۔ 2 جون(اے پی پی) اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں بین الصوبائی انڈر14- فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔ سندھ کی ٹیم نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اسلام آباد کی ٹیم نے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے8 ٹیموں نے شرکت کی جن میں پنجاب، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل تھیں۔

Leave a Reply