اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخواہ، جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

53
weather

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخواہ، جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخواہ میں بعض مقامات پر تیز /موسلادھار بارش جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تا ہم بالا ئی پنجاب ،اسلام آباد، کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں (سید پور 75، سٹی 45، بوکرا 3، گولڑہ 2)، راولپنڈی (شمس آباد، کچہری 28، پیرویداہی 27، چکلالہ 2)، سیالکوٹ (سٹی 5)، جہلم 4، گجرات ، مری ایک، کوٹلی 14، مظفرآباد (شہر 7 اور ایئرپورٹ 5)،بالاکوٹ 9،قلات 7 اور مٹھی میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی48، دالبندین 46، بھکر،نور پور تھل اور سبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ اتوار 6 اور پیر 7 جولائی کے دوران موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان،ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد/راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور بلوچستان کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کے خدشہ کے تحت عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت ہے۔