31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلعِ...

اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلعِ ابر آلود رہنے، آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، محکمہ موسمیات

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلعِ ابر آلود رہنے، آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 51، دادو 50، موہنجوداڑو، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کی (رات) اور ہفتہ کے روز آندھی /جھکڑ /گرج-چمک / ژالہ باری اور تیز /موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ کسی نقصان سے تحفظ کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600781

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں