اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

136
snow-fall
snow-fall

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/برف باری بھی متوقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض علا قوں میں دھند کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، کراچی، ٹھٹہ اور اورماڑہ میں بارش اور چند مقامات پر برفباری بھی ہوئی جبکی پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں 34 ، راولا کوٹ 22، گڑھی دوپٹہ18، کوٹلی 8، راولپنڈی (چکلالہ 17، کچہری 11، شمس آباد7)، مری 10، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، گولڑہ 8، سیدپور 7، ایئر پورٹ 6، بوکڑا 5)، منگلہ 8، گوجرانوالہ، جہلم 6، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 6، سٹی 5)، گجرات، منڈی بہاؤالدین 4، چکوال، نارووال 3، حافظ آباد، خانپور، شیخوپورہ 2، اٹک، جوہر آباد ایک، دیر بالا 13، کاکول 9، پٹن 0 7، پاراچنار 6، بالاکوٹ، چراٹ 5، دروش 4، باچا خان (ایئر پورٹ)، میرکھانی 2، چترال، کالام، پشاور،

سیدو شریف ایک، کراچی میں (قائد آباد 8، ڈی ایچ اے فیز ٹو 5، نارتھ کراچی 4، کیماڑی، سعدی ٹاؤن، ناظم آباد 3، ملیر، اولڈ ایریا (ایئر پورٹ)، مسرور بیس 2، سرجانی ٹاؤن، یونیورسٹی روڈ، فیصل بیس ایک)، ٹھٹھہ اور اورماڑہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مری میں دو انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے اعداوشمار کے مطابق لہہ میں منفی 7، کالام، گوپس منفی5، اسکردو منفی 3، ہنزہ اور راولاکوٹ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے انتباہ کے مطابو 31 جنوری اور یکم فروری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث آمدورفت متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔