31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کینسر کی...

اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی جاری رہے گی، نیلسن عظیم

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وزارت صحت کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں اسلام آباد، گلگت بلتستان (جی بی) اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔پیر کو قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لی ہے اور اس کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے 15 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ بند نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم کی براہ راست دلچسپی کے باعث وزارت خزانہ نے اس مقصد کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

نیلسن عظیم نے بتایا کہ امریکہ میں قائم ایک ہسپتال پاکستان میں ایک نئے منصوبے کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جو بچوںخاص طور پر نومولود سے 18 سال کی عمر کے بچوں میں کینسر کے علاج اور بحالی پر مرکوز ہوگا۔یہ منصوبہ پاکستان کے مختلف شہروں میں شروع کیا جائے گا اور بچوں کے کینسر کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ایک معاہدہ طے پا چکا ہے، جو جون 2025 تک مؤثر رہے گا، جس کے تحت 75 فیصد ضروری ادویات ایک دوا ساز کمپنی فراہم کرے گی جبکہ باقی 25 فیصد حکومت مہیا کرے گی۔اسی نوعیت کا ایک اور معاہدہ بھی ایک دوسری دوا ساز کمپنی کے ساتھ طے پا چکا ہے

- Advertisement -

جس کی شرائط وہی ہیں۔نیلسن عظیم نے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بچوں کو کینسر کی مفت ادویات اور علاج کی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598997

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں