27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد، 03سالہ مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی اور اشتیاق عباسی قتل...

اسلام آباد، 03سالہ مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی اور اشتیاق عباسی قتل کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر پولیس ٹیموں میں ایک کروڑ روپے کے انعامات تقسیم

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):03سالہ مغوی بچے کی باحفاظت بازیابی ، اشتیاق عباسی قتل کیس ،خواتین کا ڈبل مرڈرکیس اور حمزہ قتل کیس کو کامیابی سے حل کرنے والی پولیس ٹیموں کو ایک کروڑ روپے کے انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے پروقار تقریب میں پولیس افسران و جوانوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے03سالہ مغوی بچے کی باحفاظت بازیابی ، اشتیاق عباسی قتل کیس ،خواتین کا ڈبل مرڈرکیس اور حمزہ قتل کیس کو کامیابی سے حل کرنے والی پولیس ٹیموں کے مابین ایک کروڑ روپے کے انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ،اس سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

- Advertisement -

جن میں آئی جی اسلام آباد سمیت تمام ڈی آئی جیز ،ایس ایس پیز ،ایس پیز اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی، رواں سال تھانہ کھنہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے اشتیاق عباسی نامی شہری کا قتل ہوا،اسی طرح تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا، تھانہ آبپارہ میں حمزہ نامی نوجوان کے اغواءکا مقدمہ درج ہوا اور تھانہ مارگلہ کی حدود سے تین سالہ بچے کے اغواءکے واقعات رونما ہوئے ، ان تمام ہائی پروفائل کیسز پر آئی جی اسلام آباد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد کی زیرنگرانی ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی انوسٹی گیشنز اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں تشکیل دیں

،جنہوں نے ان کیسز پر دن رات کام کرتے ہوئے قتل کے واقعات میں ملوث تما م ملزمان کو قلیل وقت میں ملزمان کو گرفتار کیا، اسی طرح 03سالہ مغوی بچے کو بحفاطت بازیاب کرکے اس کے والدین کے حوالے کیا اور اغواءکاروں کوبھی گرفتار کیا،آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی حالیہ کامیابیوں پر ہم سب اللہ رب العزت کے شکر گزار ہے کہ اس نے ہماری صفوں کو مضبوط کیا ،ہمیں محنت کرنے کی توفیق دیتے ہوئے کامیابیوں سے ہمکنار کیا،

یہ کامیابیاں صرف اسلام آباد پولیس کی نہیں ہے بلکہ یہ کامیابیاں پاکستان پولیس اور تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کی کامیابیاں ہیں،آپ تمام افسران کو اپنے اوپر فخر ہونا چاہیے کیونکہ اللہ نے آپ کو وہ صلاحیتیں دیں ہے کہ آپ جس چیز کو دیکھتے اور پڑھتے ہیں تو نتیجہ فوراًآپ کے سامنے آجاتا ہے، آپ کی وہ آنکھیں جو 72گھنٹے جاگ کر کام کرتی ہیں ،آپ کے وہ قدم جو یہاں سے چل کر دوسرے صوبوں میں کیسز کو حل کرنے کے لئے پہنچ جاتے ہیں،آپ کی وہ ہمت ،کوشش اور ٹیم ورک جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،ان عوامل کی بدولت آپ کو پھر وہ کامیابیاں ملتی ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ہے،

انہوں نے اغواء،تاوان ،قتل اور دیگر کیسز کو بھرپور کامیابی سے حل کرنے اور ان کیسز میں ملوث ملزمان کی گرفتار یوں پر پولیس ٹیموں کو خراج تحسین بھی پیش کیا،اس موقع پر تمام افسران و جوانوں نے تعریفی اسناد اور انعامات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593609

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں