اسلام آباد، 11 محرم الحرام کا جلوس بری امام میں ہوگا، ٹریفک پولیس نے جامع پلان جاری کر دیا

63
اسلام آباد، 11 محرم الحرام کا جلوس بری امام میں ہوگا، ٹریفک پولیس نے جامع پلان جاری کر دیا

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) ذیشان حیدر کے احکامات کے مطابق 11 محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے لئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلوس نوازش شاہ کی رہائش گاہ، نور پور شاہاں سے برآمد ہوگا اور دربار بازار روڈ سے گزرتا ہوا دربار امام بری امام پہنچے گا،

جہاں سے واپس نوازش شاہ کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوگا- جلوس کے دوران ٹی کراس قائد اعظم، یونیورسٹی روڈ اور ٹی کراس چوک بری امام ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ شہریوں کو متبادل راستوں جیسے تھرڈ روڈ، مارگلہ روڈ، کشمیر چوک اور مری روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریں اور صرف مختص کردہ پارکنگ میں ہی گاڑیاں پارک کریں۔

شہریوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ تمام انتظامات عوامی سہولت اور سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ٹریفک پولیس کے ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔