اسلام آباد ۔ 12جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت بالائی،وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد ، پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش، اسلام آباد 58، راولپنڈی 52، سرگودھا44، سیالکوٹ 43، نارووال 37، لاہور 32، منڈی بہاﺅ الدین 31، فیصل آباد 30، جہلم 25، گوجرانوالہ، خافظ آباد 19، جوہر آباد 14، قصور 12، چکوال 9، نورپور تھل 8، گجرات 5، بہاولنگر 4، لیہ3، خانیوال 2، کشمیر، مظفر آباد 24، کوٹلی 10، راوالاکوٹ 5،گڑھی دوپٹہ 3، خیبر پختونخوا، کاکول 19، مالم جبہ 17، دیر4، سیدو شریف ، بالا کوٹ 3، گلگت بلتستان، استور میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوںمیں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 46،دادو، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوم قومی خبریں اسلام آبادسمیت بالائی، وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج...