اسلام آبادسمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

68
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):آئندہ دو روز کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ،نارووال ،گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا اور مشرقی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی /جنوب مشرقی سندھ، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا، میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش سندھ میں چھور 36، سکھر 13، دادو، مٹھی 07، خیرپور، موہنجوداڑو 03، لاڑکانہ، روہڑی 02،پنجاب میں چکوال 22، بہاولپور (سٹی 20، ایئر پورٹ 13)، اسلام آباد ایئرپورٹ 12، لاہور (قرطبہ چوک 28، اقبال ٹائون 18، گلشن راوی 17، لکشمی چوک ، سمن آباد 16، چوک ناخدا 15، فرخ آباد 09، جیل روڈ 08، پانی والا تالاب 06)، اٹک 08، مری 07، لیہ 05، قصور،

خانیوال 03، ملتان ایئرپورٹ 02، راولپنڈی، کوٹ ادو، 02 ،سیالکوٹ ایئرپورٹ 01، بلوچستان میں ژوب 18، بار کھان 03، قلات، خضدار 01، کشمیر راولاکوٹ 14، مظفر آباد (ایئرپورٹ 10، سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ 04،گلگت بلتستان میں گوپس 07، استور 04، بونجی، سکردو، گلگت 01،خیبرپختونخوا میں کالام 05، پاراچنار 03 اور چراٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 45، سبی اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔