اسلام آبادمیںسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور انکے وفد کی پاکستان آمد پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیلئے جامع انتظامات کئے گئے

73

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیںسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور انکے وفد کی پاکستان آمد پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیلئے جامع انتظامات کیے گئے۔ شہر کو خیر مقدمی بینرز، پوسٹرز اور دونوں ملکوں کی راہنماوں کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔شاہراہ دستور پر شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز، وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کی قدآویز تصاویر آویزاں کی گئیں۔سڑکوں کے کناروں پر بینرز اور پورسٹرز لگائے گئے جن پر پاک سعودی دوستی اور بھائی چارے کے نعرے درج ہیں۔