اسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیراہتمام ”اسلام آباد لائف سٹائل۔پریزینٹنگ پاکستان“ نمائش 6 اپریل سے شروع ہوگی

116

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) اسلام آبادچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیراہتمام ”اسلام آباد لائف سٹائل۔پریزینٹنگ پاکستان“ نمائش 6 اپریل سے شروع ہوگی۔نمائش کے دوران بین الاقوامی جواہرات ایکسپو، ہوم اینڈ لائف سٹائل ایکسپو، لائف سٹائل فیشن شو اوربزنس ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب بھی ہوگی۔نمائش میں پاکستان میں مختلف شعبوں کی استعدادکار کواجاگرکیا جائیگا۔ اس موقع پر غیرملکی سفارت کار، اعلیٰ شخصیات اورعام شہری بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کریں گے۔