- Advertisement -
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):عید الفطر کا چانددیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل( منگل کو )اسلام آباد میں ہو گا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔
وزارت مذہبی امور کےترجمان کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کامعاون عملہ اور افسران بھی شرکت کریں گے۔
- Advertisement -
چاندکی رویت کے حوالےسے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حتمی اعلان کریں گے۔
- Advertisement -